مرغیاں پالنا کم سرمایہ ذیادہ منافع کا
گھریلو کاروبار،
مرغی پالنا ایک پرانا مگر آج بھی ایک نفع بخش کاروبار ہے جو شہروں اور دیہات دونوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔خاص طور پر اُن لوگوں کیلئے جو کم سرمائے سے گھر بیٹھے کاروبار کرنا چاہتے ہیں، یہ ایک بہترین سلسلہ ہے۔
مرغی پالنے کے فائدے:
۱۔ کم سرمایہ
درکار:
۲۔ گھر بیٹھے
کاروبار:
۳۔ انڈوں اور
گوشت سے آمدنی:
۴ قدرتی کھاد:
اس کاروبار کی شروعات آپ دس سے بیس مرغیو
ں سے بھی کرسکتے ہیں۔خواتین، بزرگ، یا گھریلو افراد بھی با آسانی یہ کام کرسکتے ہیں،
انڈے روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں جبکہ مرغی دو سے تین ماہ میں گوشت کیلئے تیار
ہوجاتی ہے۔مرغیوں کی بیٹ فصلوں کیلئے بہترین کھاد بن جاتی ہے۔
شروعات کیسے کریں؟
جگہ کا انتخاب؛ مرغیوں کو رکھنے کیلئے
ایک صاف ہوادار اور محفوظ جگہ ہونی چاہئے۔ اصولی طور پر ایک مرغی کیلئے کم از کم
جگہ2 مربع فٹ ہونی چاہئے۔اگر آپ کے پاس دس مرغیاں ہیں تو آپ کو 20مربع فٹ جگہ
درکار ہوگی۔اگر مرغیوں کوکھلے میں چہل قدمی کی سہولت بھی دینا چاہتے ہیں تو 10 مرغیوں
کیلئے 100مربع فٹ کھلا صحن یا نیٹ لگایا ہوا علاقہ ہونا بہتر ہے۔
مرغیوں کی اقسام:
دیسی ، مصری مرغیاں (انڈوں کی
پیدوار)
براءیلر مرغیاں (گوشت کی پیداوار)
لیئرز مرغیاں (کم دنوں میں زیاڈہ انڈوں کی پیداوار)
خوراک کا بندوبست:
متوازن خوراک سے مرغیا ں صحت مند رہتی
ہیں۔گھر کی بچی کچھی روٹیا، سالن، دال، چاول وغیرہ اِ ن کی بہترین خوراک ہے مگر یہ
زیادہ مقدار میں حاصل نہیں ہوتیں لہذا بازار سے وہ سبزیا ں جو اکثر سبزی والے پھینک
دیتے ہیں وہ بھی اِ ن کی خوراک کا حصّہ بن سکتی ہیں۔ یا پھر اگر بازار سے مرغی
دانہ، چوکر اور مکئی وغیرہ خرید سکتے ہیں تو اسطرح ان کی خوراک کی ضروریات پوری کی
جاسکتی ہیں، پانی بھی مناسب مقدار کے ساتھ روزانہ کے حساب سے دیں۔
گرمیوں میں مرغیوں کی دیکھ بھال۔
ٹھنڈی اور ہوادار جگہ رکھیں۔چھت پر ٹاٹ
یا چٹائی بچھائیں۔ پانی ہمیشہ دستیاب ہو، ٹھنڈا اور صاف پانی دن میں دو سے تین بار
تبدیل کریں،کھلی ہوا کا انتظٓام،پنکھایا ایگزاسٹ فین لگائیں تاکہ ہوا کا گزر
ہو۔دوپہر کے وقت خوراک کم دیں، مرغیاں گرمی میں کم کھاتی ہیں اس لئے ہلکی خوراک
صبح، شام دیں۔زمین پر گیلا کپڑا یا مٹی ڈالیں۔اس عمل سے زمین کی سطح ٹھنڈی رہے گی۔
سردیوں میں مرغیوں کی حفاظت:
سردیوں میں مرغیاں نازک ہوجاتی ہیں،
انڈے دینے میں کمی آسکتی ہے یا بیمار ہوسکتی ہیں۔
احتیاطی تدابیر:
بند مگر ہوادار جگہ جہاں ہوا کا گزر ہو
مگر ٹھنڈی ہوا براہِ راست مرغیوں پر نہ لگے۔رات میں گرمائش دیں،بجلی کے بلب یا گیس
ہیٹر سے ہلکی گرمائش فراہم کریں، زمین پر خشک بھوسا یا لکڑی کا برادہ بچھائیں، یہ
گرمی کو برقرار رکھتا ہے اور مرغیوں کو نیچے بیٹھنے کیلئے آرام دہ جگہ مل جاتی
ہے۔خوراک میں توانائی والی چیزیں دیں۔مکئی، چوکر اور مرغی دانہ مرغیوں کو سردی میں
توانائی دیتے ہیں۔
ویکسین اور صفائی:
مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے
باقاعدگی سے ویکسین لگائیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔روز مرّہ صفائی کیلئے ہر روز
پانی کے برتن دھوئیں،خوراک کے برتن صاف رکھیں ہر ہفتے جگہ کی صفائی کریں ہر مہینے
حشرات سے بچاؤ کیلئے اسپرے کریں۔
مرغی پالنا نہ صرف ایک روزگار کا ذریعہ
ہے بلکہ یہ خالص انڈے اور گوشت کے ذریعے آپ کی صحت کا بھی ضامن بنتا ہے۔ اگر آپ
مستقل مزاجی سے کام کریں تو یہ چھوٹا سا کاروبار ایک کامیاب بزنس میں بدل سکتا ہے۔



0 Comments